counter easy hit

حب: دھودھر میں پھنسے چینی انجینئرز اب تک نہیں نکالے جاسکے

hub-chinese-engineers-caught-in-dudhr-could-not-found-untill-now

hub-chinese-engineers-caught-in-dudhr-could-not-found-untill-now

حب(یس اردو نیوز)حب کے علاقے کنراج میں دھودھر پروجیکٹ میں پھنسے 2چینی انجینئرز اور محنت کش کو اب تک نہیں نکالا جاسکا۔ ہفتہ کی صبح10بجے کان کنی کے دوران لفٹ کی چین ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیاتھا۔

پروجیکٹ انتظامیہ کےمطابق ایف سی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کان میں چار سو فٹ تک پہنچ چکےہیں ۔ کان میں پھنسے ہوئے2 چینی انجینئرز اور ایک محنت کش سات سو فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں ۔پھنسے افراد تک پہنچنے کے لئے امدادی ٹیموں کو مزید تین سو فٹ کا فاصلہ طے کرنا ہے، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں صبح تک روک دی گئی ہیں ۔دھودھر پروجیکٹ میں کان سے زنک اور دیگر معدنیات کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website