counter easy hit

پاکستان میں فلم ’کابل‘ کی ریلیز پر ہریتھک اور راکیش روشن خوشی سے نہال

ممبئی: فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن کافی خوش ہیں۔

Hrithik and Rakesh Roshan happy to happiness on release of film "kaabil" in Pakistan

Hrithik and Rakesh Roshan happy to happiness on release of film “kaabil” in Pakistan

بھارتی سپر اسٹار ہریتھک روشن کی فلم ’کابل‘ گزشتہ روز پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی ہے جس پر بھارتی ہدایت کار راکیش روشن اور ان کے بیٹے ہریتھک روشن کافی خوش ہیں۔ بھارتی ہدایت کار راکیش روشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینما مالکان کو فلم ’کابل‘ اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے سنسر بورڈ سے صرف کابل کو ہی کلئیر کرایا۔ راکیش روشن نے کہا کہ انہیں پاکستان سے فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے بتایا کہ سینما مالکان کو فلم ’کابل‘ پسند آئی اور فلم کو سنسر بورڈ سے کلئیر بھی کرایا لیا گیا ہے، جس کے بعد اسے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہریتھک روشن بھی فلم ’کابل‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ’کابل‘ کراچی میں ریلیز ہوچکی ہے، بھارت میں فلم کو بہت پیار ملا اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان میں بھی فلم کو بھارت جتنی ہی پزیرائی ملے گا۔ واضح رہے کہ فلم ’’کابل‘‘ 25 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوئی تھی تاہم اس کا مقابلہ شاہ رخ خان کی رئیس سے تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website