counter easy hit

پی آئی اے کی پرواز میں دو کتے بھوک سے مر گئے

However, two dogs

However, two dogs

کتوں کو پرواز پی کے 722 کے ذریعے نیویارک سے لاہور لایا جا رہا تھا ، دوران سفر کتوں کو کھانے پینے کیلئے کچھ بھی نہیں دیا گیا
لاہور (یس اُردو ) پی آئی اے سے سفر جانوروں کو بھی راس نہ آ سکا ، نیویارک سے لاہور آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 2 کتے مر گئے ۔ پاکستان کی قومی ائیر لائن مسافروں کے ساتھ جانوروں کے سفر کے لئے بھی خطرناک ہو گئی ۔ نیویارک سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ڈبل ٹو میں دو کتے مر گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کے بکنگ کے ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ۔ طویل پرواز کے دوران کتوں کو کچھ کھانے پینے کے لئے بھی نہیں دیا گیا جس کے باعث دونوں کتے لاہور پہنچنے تک بھوک برادشت نہ کر سکے ۔