counter easy hit

بھارتی ہیلی کاپٹر کس طرح تباہ ہوا تھا؟

اسلام آباد: چیک رپبلک کے صحافی ایل وارنز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے پاکستان کے ایئرچیف سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو بھارت کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر انہیں کے مگ 21 بیسن کی جانب سے گرایا گیا ہے۔“ تفصیلات کے مطابق چیک رپبلک کے معروف اور سینئر دفاعی صحافی ”ایلن وارنز“ نے کہا ہے کہ ”میں نے پاکستان کے چیف آف ایئر سٹاف مجاہد انور خان کا خصوصی انٹرویو کیا اور آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ہم نے 27 فروری کو پیش آنے والے معاملے، پاکستان کے اگلی جنریشن کے جدید جنگی طیارے جے ایف تھنڈر 17 کے بلاک تھری کے علاوہ دیگر کئی اہم ترین امور پر گفتگو کی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان کے ایئرچیف نے بتایا کہ بھارت کے مگ 21 بیسن کے ساتھ سخوئی ایس یو 30 بھی گرایا گیا تاہم اسی دوران بھارت کا ایک ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا جو کہ ممکنہ طور پر بھارت کی اپنی ہی جانب سے مگ 21 نے گرایا تھا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر چیف نے دہرایا کہ اس دوران پاکستان کا کوئی بھی ایف سولہ طیارہ تباہ نہیں ہوا۔“