yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

۔ جلد پنجاب کی سیاست کیسے پورے ملک میں تبدیلی لانے والی ہے

MH Kazmi April 24, 2019 1 min read
. How Punjab's politics is about to bring a change in the whole country
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) چسکہ فروشی کے لئے آج اس کالم کا پیٹ بھرنے کے لئے بہت مواد میسر ہے۔ افواہ ہے کہ چودھری نثار علی خان طویل عرصے کی گوشہ نشینی کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کو اب تیار ہیں۔ انہوں نے حلف اٹھالیا تو کئی دوست اصرار کرنا شروع ہو جائیں گے کہ نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب میں عثمان بزدار کی تبدیلی کے لئے ’’گیم‘‘ بھی تیار ہوگئی ہے۔ اگرچہ یہ طے نہیں ہوپارہا کہ چودھری صاحب متوقع ’’گیم‘‘ عمران خان کو آسانیاں فراہم کرنے کے لئے لگائیں گے یا مقصد اس کا پاکستان مسلم لیگ (نون) کو ’’بندے کا پتر‘‘ بناکر اطمینان کی امید دلانا ہوگا۔چودھری صاحب سے دوستی کا دعویٰ تو نہیں کرسکتا۔ شناسائی مگر ان سے 1985ء سے چلی آرہی ہے۔ ذاتی طورپر انہوں نے ہمیشہ مجھ سے باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھا۔ تنہائی میں جب بھی کوئی ملاقات ہوئی تو ’’خبر‘‘ چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ اسی باعث ان کے بارے میں اس کالم میں کوئی تنقیدی جملہ سرزد ہوجائے تو ناراض ہوجاتے ہیں۔ تھوڑی خفگی کے اظہار کے بعد وضاحت اور معاملہ ختم۔ ان سے ’’منسوب‘‘ ہوئی گیم کی بابت سرگوشیوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کہانیاں سن رہا ہوں۔ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالتا رہا۔ کیوں؟ اس سوال کے جواب کے لئے کچھ روز انتظار کرلیجئے۔ میرے پھکڑپن کو پنجاب کے گورنر چودھری سرور صاحب اپنے بیانات اور رویے سے مسلسل مواد فراہم کرتے رہتے ہیں۔ اسد عمر کی فراغت کے بعد بیرون ملک سے سیدھے اسلام آباد تشریف لائے۔ اُن کی یوںآمد نے عندیہ دیا کہ شاید کپتان انہیں “Get Buzdar”کا ٹاسک سوپنے والے ہیں۔شاید وہ ٹاسک انہیں نہیں ملا۔ اسی باعث ایک ٹی وی کے لئے منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے ’’آلو چنے‘‘ بیچنے کی بات کرتے رہے۔ چودھری سرور صاحب سے ’’لبرٹی‘‘ لیتے ہوئے مجھے ذاتی شناسائی والی مصیبت لاحق نہیں ہوتی۔ میرے لکھے کو شاید وہ پڑھنے کی زحمت نہیں اٹھاتے۔ کوئی ذکر کردے تو غالباََ نظرانداز کردیتے ہوں گے۔ ان کے اس رویے کو غرور کہا جاسکتا ہے۔ میں لیکن اسے ’’کھلے دل‘‘ کی نشانی سمجھتے ہوئے دل کو تسلی دے لیتا ہوں۔’’آلو چنے‘‘ بیچنے کا ذکر کیوں ہوا۔ اس سوال پر غور قلم کو روانی بخشتے ہوئے یاوہ گوئی کی جانب مائل کرسکتا ہے۔ دل میرا مگر بہت اداس اور پریشان ہے۔ ایسٹر کے دن سری لنکا میں مسیحی عبادت گاہوں پر جو قیامت نازل ہوئی اس نے دل ہلادیا ہے۔ پیشہ وارانہ ضرورتوں کی وجہ سے 1988ء سے 2005ء تک کئی بار اس ملک گیا ہوں۔ زیادہ تر قیام سارک کانفرنسوں کے دنوں میں ہواجافنا شہر کا ذکر کئی دہائیوں تک دنیا بھر کے میڈیا کی ہیڈ لائن بناتارہا۔یہ تامل علیحدگی پسندوں کی اکثریت پر مشتمل شہر تھا۔ اس شہر کو بھرپور فوجی آپریشن کے بعد ’’کلیئر‘‘ کروایا گیا تو سری لنکا کی حکومت نے اپنی ایئرفورس کے طیارے میں صحافیوں کے جس وفد کو اس شہر بھیجا اس میں واحد پاکستانی صحافی کی حیثیت میں موجود تھا۔اس شہر میں دوروز قیام کے بعد سمجھ آئی کہ خانہ جنگی ہنستے بستے شہروں پر کیا قیامت ڈھاتی ہے۔جافنا دیکھا نہ ہوتا تو حالیہ تاریخ میں شام کے شہر حلب میں جو ہوا اس کی وجوہات جاننے میں بہت دِقت ہوتی۔غیر ملکی سیاحوں کے لئے سری لنکا ایک بہت ہی مہمان نواز اور نسبتاََ ارزاں ملک ہے۔ لوگ ملنسار اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ مسکراتے ہوئے ملتے ہیں۔ مجھ جیسے صحافیوں کو 1950ء سے جاری اس کشیدگی کی وجوہات جاننے میں بہت دشواری محسوس ہوتی ہے جو سنہالی اور تامل زبانیں بولنے والوں کے مابین موجود ہے۔یہ کشیدگی 1980ء سے خونخوار صورت اختیار کرنا شروع ہوگئی۔ خودکش بمباری کا بطور ایک جنگی حربہ استعمال تامل دہشت گردوں نے متعارف کروایا تھا۔ تاریخی شواہد ثابت کرتے ہیں کہ بھارت تامل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا رہاہے۔راجیوگاندھی نے اپنے ملک پر اس ضمن میں لگے داغ دھونے کے لئے بھارتی فوج سری لنکا میں ’’شورش‘‘ پر قابو پانے بھیج دی تھی۔ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تامل باغیوں نے البتہ راجیو کی ’’بے وفائی‘‘ کا بدلہ اسے خودکش حملے کے ذریعے ہلاک کرواتے ہوئے لیا۔ پاکستان کو سری لنکا کی اکثریت اور حکمران اشرافیہ اپنا دوست شمار کرتے ہیں۔ہمارے کئی کاروباری لوگوں نے وہاں صنعتیں بھی لگارکھی ہیں۔ وہ ہمیشہ دوستانہ ماحول کا اعتراف کرتے رہے۔بھارت اس دوستی سے ہمیشہ ناخوش رہا۔ ایسٹر کے روز برپا ہوئی وحشت کا تعلق بھارتی میڈیا کسی نہ کسی صورت پاکستان کے مذہبی انتہا پسند گروہوں سے جوڑنے کو مراچلاجارہا ہے۔اندھے تعصب میں ایسی ’’خبریں‘‘ پھیلائی جاری ہیں جو قطعاََ Fakeہیں۔قطعی غیر جانبداررویہ ا ختیارکرتے ہوئے بھی مجھے بھارتی میڈیا کے اس رویے پر بطور ایک پیشہ ور صحافی بہت اذیت محسوس ہوتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Tutorial with Hazrat Maulana Romi
Previous Post حضرت مولانا رومی کے ساتھ پیش آنے والا سبق آموز واقعہ
Next Post دل چیر دینے والے انکشافات
Heartbreaking disclosures

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.