counter easy hit

الیکشن 2018 پر کل کتنا خرچہ آئے گا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 پر 20 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 20 ارب روپے سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے جس میں بیلٹ پیپرز، سیکیورٹی، انتخابی عملے کا معاوضہ، پولنگ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

How much will it cost for the election 2018? The Election Commission issued the figuresذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے کاغذ اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پولنگ مٹیریل پر ایک ارب سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو معاوضے کی مد میں 6 سے 7 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ایک ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ انتخابی اخراجات کے بروقت فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے مجوزہ تاریخوں کے لیے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو پہلے ہی ارسال کی جاچکی ہے جس میں 25، 26 یا 27 جولائی کو پولنگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔