counter easy hit

بھارتی پائلٹ ’’ابھینندن‘‘ کا ایک چائے کا کپ پاکستان کو کتنے کا پڑا؟

لاہور: پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تو اس کارروائی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں بھی لیا گیا۔ ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد پاک فوج کی جانب جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ابھی نندن کیساتھ فوجی روایات کے مطابق سلوک کیا گیا اور اسے طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ چائے بھی پیش کی گئی جسے پینے کے دوران وہ سوالوں کے جواب بھی دیتا رہا اور چائے کی تعریف بھی کرتا رہا۔ان تمام دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر جہاں جذباتی اور متوازن پوسٹس دیکھنے کو ملیں تو وہیں بہت سے مزاحیہ میمز بھی دیکھنے میں آئے لیکن اب جو میم سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا ہے جسے دیکھ کر یقینا آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔سوشل میڈیا پر اس وقت ’پاک فضائیہ کے آفیسرز میس‘ کی ایک رسید گردش کر رہی ہے جس پر چائے کا بل بنایا گیا ہے۔ اس رسید پر رینک کی جگہ ’ونگ کمانڈر‘ لکھا ہے اور نام کی جگہ پر ابھی نندن درج ہے، آئٹم کی جگہ پر چائے لکھی ہے اور مقدار کی جگہ پر ایک کپ درج ہے جبکہ سب سے دلچسپ اور مزاحیہ بات اس کی قیمت ہے کیوں اس میم کے مطابق ابھی نندن کو ایک چائے کے کپ کی قیمت ”مگ 21“ طیارے کی صورت میں چکانی پڑی۔