counter easy hit

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا: ٹیکس ڈائریکٹری جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

How much the tax did the politician give: Tax Directory issued

How much the tax did the politician give: Tax Directory issued

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹریز میں سینیٹ ارکان کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے 2016 کے دوران دیے گئے ٹیکس کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس دیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک کروڑ 38 لاکھ 54 ہزار 833 روپے کے ٹیکس دیے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک لاکھ 24 ہزار 215 روپے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 14 لاکھ 82 ہزار، وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار جب کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے 2 کروڑ 2 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور 19 لاکھ 3 ہزار 571 روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268 روپے، سینیٹر روزی خان کاکڑ نے 4 کروڑ 99 لاکھ 23 ہزار 783 روپے اور سینیٹر تاج محمد آفریدی نے 3 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ٹیکس ادا کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website