اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کانفرنس میں شرکت کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے اور 22 دسمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے،










