counter easy hit

’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم کے ٹریلر میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین نظرآرہے ہیں۔

How much did the actors take money in the movie 'Sanju'?بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں راج کمارہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجوکو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے پرستارسمیت سنجے دت اوررنبیرکپورکے مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔ فلم کے لیے اداکاررنبیرکپورنے بے انتہا محںت کی ہے جو فلم کے ٹریلرمیں صاف نظرآرہی ہے تاہم فلم میں فنکاروں نے اپنے اپنے کردارادا کرنے کے لیے اچھا خاصا معاوضہ بھی  وصول کیا ہے۔ سنجے دت کا مرکزی کردارادا کرنے والے رنبیرکپورنے اپنے کردارکے لیے 25 کروڑکا معاوضہ وصول کیا ہے جو بالی ووڈ نگری میں اچھا معاوضہ تصورکیا جاتا ہے۔

سنجے دت کے باپ سنیل دت کا کردارادا کرنے والے پاریش راول نے اپنے کردار کے لیے 2 سے 3 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا۔

سنجے دت کی ماں نرگس کا کردارادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کردار کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

سنجے دت کی اہلیہ منیاتہ دت کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کردار کے لیے بھی 3 کروڑ وصول کیے ہیں۔

ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنا جوکہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کردار نبھا رہی ہیں انہوں نے اپنے کردار کے لیے ایک کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا۔

اداکارہ سونم کپور سنجے دت کے ساتھ پہلی فلم میں کو اسٹار بننے والی اداکارہ ٹینا منیم کے کردارمیں نظر آئیں گی جس کے لیے انہوں نے 5 سے 6 کروڑ کا معاوضہ لیا۔

بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ تبو کا فلم میں چند منٹوں کئے لیے چھوٹا سا کردار ہے جس کے لیے انہوں نے 60 لاکھ معاوضہ وصول کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔