counter easy hit

‘ حکومت نے کتنے لاکھ افراد کے روزگار کے لیے دبنگ قدم اٹھا لیا؟ نوجوانوں کے کام کی خبر

'How many millions of people has the government taken a daring step for? News of youth work

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں ۔ ان زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔وہ وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی صنعتیں لگانے کے لئے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں۔صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس ضمن میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیںگے۔ پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی اور چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد طلبہ کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website