counter easy hit

سعودی عرب کے بعد جاپان پاکستان کو کتنے ملین ڈالر دینے جا رہا ہے؟ خبر آتے ہی پوری قوم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سےایک کھرب ڈالر کی امداد ملنے کے بعد جاپان بھی میدان میں آگیا ہے۔ اتنی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے کہ پوری قوم خوشی سے جھوم اُٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کو پولیو ویکسی نیشن کے لیے 510 ملین ڈالرز کیخطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر یونیسف اور جاپان کے درمیان معاہدہ بھی کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی مووجود تھے۔
بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور پولیو کا خاتمہ ان کی وزارت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے ۔
خطاب میں عامر کیانی نے جاپان کی حکومت اور معاہدے میں شامل شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولیو جیسے محلق مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر عاط نے کہا کہ کئی سالوں سے جاپانی حکومت اور عوام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر مشکل دور میں جاپان نے پاکستان کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی معیشت کی انتہائی ابترصورتحال میں خوشخبری آئی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے دی ہے جس کے ملنے کی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہےکہ سعودی امدادملنے کے بعد زرمبادلہ کےذخائر چودہ ارب اسی کروڑ کی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔