counter easy hit

ایک پاکستانی فوجی کتنے بھارتی فوجیوں پر بھاری پڑ سکتا ہے

بھارت (ویب ڈیسک ) بھارتی فوجی جنگ کیوں نہیں لڑ سکتے اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کا مورال ڈاؤن ہونے کی بہت سے وجوہات ہیں۔ بھارتیفوج میں ذات پات، مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک فوج کا مورال ڈاؤن ہونےکی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ غیر معیاری کھانا، سہولتوں کا فقدان اور اعلیٰ افسران کی جانب سے نچلے درجے کے سپاہیوں سے توہین آمیز سلوک بھی بھارتی فوج کا مورال ڈاؤن ہونے کی اہم وجہ ہے۔یہ تمام وجوہات انڈین ملٹری انٹیلی جنس کے ایک خط میں سامنے آئیں۔ واضح رہے کہبھارت پر پلوامہ حملے کے بعد سے ہی جنگی جنون سوار ہے جس کے تحت بھارت نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔بھارتی فوج سے متعلق اکثر ایسی رپورٹس مرتب کی گئی ہیں جن میں واضح طور پر کہا گیا کہ بھارتی فوج جنگ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس کی وجہ بھارتیفوج کے اہلکاروں کا دن بدن ڈاؤن ہوتا ہوا مورال ہے۔بھارت کی ملٹری انٹیلی جنس نے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج کا مورال جنگ لڑںے والا نہیں ہے۔ جب کہ بھارتی افواج میں دن بدن جوش اور ولولہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ب ھارتی افواج کے نوجوانوں میں اس حد تک بد دلی پھیلی ہوئی ہے کہ وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی افواج میں خود کشیوں کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں جبکہ ماضی میں بھارتی فوج کےکئی اہلکاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں اہلکاروں نے فوجی افسران کے ناروا سلوک اور غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کی شکایت کی تھی ۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہئیے کہ جنگی جنون کو ہوا دینے کی بجائے اپنے فوجیوں کی فکر کرے جو اپنے ہی افسروں کے توہین آمیزسلوک پر دلبرداشتہ بیٹھے ہیں۔