counter easy hit

صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے کتنے ارب روپے کی ڈیل کی ؟ سلیم صافی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف صحافی سلیم صافی نے کہاہے کہ جو یوٹرن لیتاہے ، وہ کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا ، فواد چودھری دل سے سینیٹرز اور چیئر مین سینیٹ کواہمیت نہیں دیتے ، چیئر مین سینیٹ اربوں روپے کے عوض چیئر مین سینیٹ منتخب ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاکہ جو یوٹرن لیتا ہے وہ کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا ،لیڈر اپنے مقصد اور ترقی کیلئے دائیں بائیں ہوسکتا ہے لیکن یوٹرن بالکل نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا اگر یوٹرن لے لیتا تو اس کی مشکلات دوسرے دن ختم ہوجاتیں ، عمران خان کو کہنا چاہئے تھا کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ عمران خان نہیں ہوتا یا پاکستان میں وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن اور لیڈر کبھی بھی اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بخوبی پتہ ہے کہ سینیٹر ز اور چیئر مین سینٹ کس طرح منتخب ہوئے ہیں ، اس لئے وہ دل سے سینیٹرز اور چیئرمین سینٹ کو اہمیت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی اربوں روپے کے عوض چیئر مین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔