counter easy hit

آج موسم کیسا رہے گا؟

لاہور: ملک بھر میں موسم کی رنگینیاں، کہیں کالی گھٹائیں، کہیں دھند، کہیں بارش اور برفباری بھی۔ محکمہ موسمیات کی بدھ اور جمعرات کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی بدھ اور جمعرات کو مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد میں بارش تھم گئی، ملکہ کوہسار مری میں برفباری۔ سیاح حسین نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔گلگلت بلتستان کے علاقے غذر میں شدید برفباری، سخت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مالم جبہ، مہوڈنڈ، مدین، بحرین، شانگلہ، مینگورہ اور وادی سوات میں بھی بارش اور برفباری ہوئی۔ کالام کا درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔ دوسری طرف بلوچستان میں بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،جبکہ حکومت بلوچستان نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد مانگ لی۔پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر آج صبح سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ،جبکہ حکومت بلوچستان نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے مدد مانگ لی۔پاک فوج کے 4 ہیلی کاپٹر آج صبح سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ، مانسہرہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث کئی مقامات پر بند شاہراہ قراقرم کو کھولنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان نے شدید بارشو ں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ضلع لسبیلہ اور اس کے مضافات میں متاثرین کی فوری بحالی اور انہیں ریلف کی فراہمی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا۔وڈھ کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث آرسی ڈی ہائی وے عارضی طور پر بند تھی جس کو کلیر کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع لسبیلہ اور اس کے مضافات میں ضلعی انتظامی پی ڈی ایم اے اور فرنٹئیرکور مربوط رابطہ کے ذریعے پوری طرح متحرک اور بلاتعطل امدادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 200 کے قریب متاثر ہ خاندانوں میں اشیا خوردونوش ،خیمے اور کمبل کی فراہمی کا کام جاری ہے۔متعلقہ حکام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے چوکس ہیں اور متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔