counter easy hit

شہباز شریف کو 1988 سے لے کر اب تک کس بات پر نواز شریف سے ڈانٹ کھاتے رہتے ہیں؟

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے، انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔ مجھے ان کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

How does Shahbaz Sharif scold from Nawaz Sharif from 1988 till now?راجن پور کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان نواز شریف کے دوست اور ان کے خلاف ہوتے تھے اور ان کی شکایت کی وجہ سے نواز شریف سے انہیں ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ چوہدری نثار نے 1988ء میں بھی نواز شریف سے انہیں جھاڑ پلوائی تھی، ان کو بچوں کی طرح منانا پڑتا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری نثار اب بھی مان جائیں گے ؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نےجواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد، وہ کام ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی لندن سے واپسی پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے انکی ملاقات بھی متوقع ہے. سابق وزیرداخلہ اور میاں نواز شریف کے درمیان تعلقات میں سرد مہری ختم کروانے میں دونوں کے مشترکہ دوستوں نے اہم کردارادا کیا ہے جبکہ چوہدی نثار کی میاں شہباز شریف سے پے در پے ملاقاتوں کی بھی ثمرات آنا شروع ہوئے اور اور دونوں کے درمیان سردہری بتدریج کم ہو رہی ہے . پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدروزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی اہم پارٹی معاملات پر تجاویز سے پارٹی قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو آگاہ کردیا ہے ۔پارٹی صدر نے چودھری نثار کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان سے ملاقات کے بعد صدرنون لیگ سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے چودھری نثار کی چند روز میں تیسری اہم ملاقات ہوئی۔ ماڈل ٹان لاہور میں ہونے والی ون آن ون ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ رپورٹس کے مطابق چودھری نثار نے صدر مسلم لیگ نون سے شکوہ کیا کہ بعض پارٹی رہنماؤں نے ان کے خلاف ذاتی مخالفت کی مہم چلا رکھی ہے۔ جو پارٹی کے لیے بہتر نہیں، سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے متعلق اداروں سے ٹکرا ؤکی پالیسی کے حوالے سے تاثر کی نفی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی میں کسی کو بھی ڈسپلن خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس اہم ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جاتی امرا میں نوازشریف سے بھی ملاقات کی اور چودھری نثار سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے دورہ کراچی اور پشاور پر چوہدری نثار سے تبادلہ خیال کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کو مضبوط بنانے اور آئندہ الیکشن کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔