counter easy hit

متحدہ عرب امارت میں تیز ترین طلاق کیسے ہوئی؟

متحدہ عرب امارت میں تیز ترین طلاق، دولہا نے نکاح کے بعد پندرہ منٹ سے قبل ہی بیوی کو طلاق دے دی۔

عرب اخبار کے مطابق متحدہ امارات میں دولہا اور دلہن کے والد کے درمیان 30لاکھ روپے (ایک لاکھ درہم) مہر کے عوض مقامی عدالتی رجسٹرار کے روبرو نکاح کی کارروائی کرنے پر How did the fastest divorce in the United Arab Emirates?معاہدہ ہوا تھا۔

دلہن کے والد نے مہر کی آدھی رقم عدالت جانے سے قبل وصول کرلی تھی، جبکہ بقیہ رقم نکاح کے فورا بعد ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین نے نکاح کی کارروائی نمٹائی تھی، سُسر نے رخصتی سے قبل دولہا سے رقم کا تقاضا کیا، جس پر دولہا نے رقم گاڑی سے لانے کے لئے پانچ منٹ کی اجازت مانگی تاہم سُسر نے انکار کرتے ہوئے دولہا سے اپنے کسی دوست کو بھیجنے کو کہا ۔

اس موقع پر دولہا نے اس بات کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے رجسٹرار کے سامنے ہی دلہن کو طلاق دے دی۔