1971ء کی پاک بھارت جنگ کے پس منظر میں بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’’راضی‘‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا۔ٹریلر سے لگتا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والی عالیہ بھٹ نے بیک وقت ایک بیوی اور ایک جاسوس کے کردار کو خوب نبھایا ہے۔

عالیہ اس طرح دو زندگیاں ایک ساتھ گزارتی ہے۔ ایک طرف تو وہ سخت ٹریننگ کے ذریعے ہتھیارچلانا اور لڑنا سیکھتی ہے اور دوسری جانب وہ ایک خاتون ِ خانہ کے طور پر خاموش زندگی جینے کی کوشش کرتی ہے۔فلم کی پروڈیوسر میگھنا گلزار ہیں اور اس کا مرکزی خیال ہریندر سکا کے ناول ’کالنگ سہمت‘ سے لیا گیا ہے۔








