counter easy hit

سویٹ ڈشز کی خوبصورتی اور ذائقہ بڑھانے والے یہ سپرنکلز دراصل کیسے تیار ہوتے ہیں ؟ اس خبر میں جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)میٹھی چیزیں کھانے کا شوق تو سب کو ہی ہوتا ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی شوق سے میٹھی چیزیں کھاتے ہیں۔ کیک، ڈونٹس، آئس کریم اور مختلف میٹھی اشیا پر چھڑکے جانے والے رنگین اسپرنکلز جہاں ایک طرف تو ڈش کو جاذب نظر بنا دیتے ہیں، وہیں انہیں بے حد لذیذ بھی بنا دیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں یہ رنگا رنگ اسپرنکلز کیسے تیار کیے جاتے ہیں؟ کہا جاتا ہے کہ اسپرنکلز کو استعمال کرنے کا آغاز 18 ویں صدی کے آخر میں فرانسیسی حلوائیوں نے کیا۔ چاکلیٹ اسپرنکلز سنہ 1936 میں پہلی بار تیار کیے گئے۔ اسپرنکلز کو بنانے کے لیے مختلف فوڈ کلرز مائع اور پاؤڈر شکل میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے مکھن کی ایک قسم شارٹننگ کو گرم پانی میں ملایا جاتا ہے۔ایک مشین میں چینی کا پاؤڈر ڈال کر اس میں مائع فوڈ کلر ملایا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس میں شارٹننگ کی آمیزش کی جاتی ہے۔ ایک خود کار مشین تمام اشیا کو اچھی طرح مکس کردیتی ہے جس کے بعد یہ ڈو کی طرح بن جاتا ہے۔ اس ڈو کو لمبے لمبے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بے شمار مراحل سے گزر کر آخر میں مختلف رنگوں کے تیار شدہ اسپرنکلز ملا دیے جاتے ہیں اور یوں یہ رنگا رنگ اسپرنکلز بوتلوں میں پیک ہو کر دکانوں میں پہنچ جاتے ہیں جہاں سے انہیں ہاتھوں ہاتھ خرید لیا جاتا ہے۔