counter easy hit

بحریہ ٹاؤن میں جلد ڈیجیٹل موبائل فنانشل سروس شروع ہو گی

Houses in digital

Houses in digital

اسلام آباد……موبی لنک بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو ڈیجیٹل موبائل فنانشل سروسز فراہم کرے گا، بحریہ ٹاؤن اور موبی لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
اسلام آباد میں بحریہ ٹائون اور موبی لنک کے درمیان ڈیجیٹل موبائل فنانشل سروسز کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بحریہ ٹائون ملک ریاض نے کہا کہ موبی لنک اور بحریہ ٹائون کے درمیان معاہدہ پاکستان کی ترقی کی جانب قدم ہے، ادارے ملک کے لئے کام کریں تو پاکستان دنیا سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔ملک ریاض نے بتایا کہ بحریہ ٹائون جلد پاکستان فنڈ پروگرام کا اجراء کرنے جا رہا ہے۔ اس موقع پر موبی لنک کے سی ای او جیفری ہیڈبرگ نے کہا کہ موبائل اکائونٹ سروسز کم آمدنی والے افراد کے لئے کارآمد سہولت ہے ، 3 ماہ کے اندر موبی لنک سمارٹ فون سروسز پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔