counter easy hit

لالی وڈ سے گرما گرم خبر:

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائین کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائین کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کی یہ فلم بہترین فلم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ہندی میڈیم کیسیکوئل ہندی میڈیم 2 میں صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ہندی میڈیم 2 میں بھی کرینہ کپور کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلا اداکار عرفان خان کی علاج کے بعدیہ پہلی فلم ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عرفان خان پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ کو اینڈوکرائن نامی کینسرکا شکار ہیں،بعدازاں انہیںعلاج کے لیے بیرونِ ملک جانا پڑا تھا۔دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں ’تخت اور گڈنیوز میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دوسری جانب بھارتی شہریوں کے رویے سے تنگ آئی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے پاکستان میں سکونت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان کی نئی فلم ” نو فادرز ان کشمیر5اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کے موضوع کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور ٹرولز انہیں پاکستان جانے کے مشورے دے رہے ہیں۔ سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران اسی تناظر میں کہا کہ وہ جب بھی کچھ بولتی ہیں تو انہیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔