counter easy hit

ڈائریکٹر جنرل DRK اسپتال کا چیف کوآرڈینیٹر و سینئر رہنما PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کا معائنہ اور تشخیص

Shakeel Chughtai

Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق سینئر کارکن و رہنما اورچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیADWGجرمنی، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQ برائے یورپ ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFI،محمد شکیل چغتائی آج کل جرمن ریڈ کراس(ڈچے روٹے کرائس) کے تحت قائماسپتالوں میںڈورین تھائمر اشٹراسے،برلن پر واقع DRKاسپتال میں زیر علاج ہیں،جو پھیپڑوں کے علاج کیلئے مشہور ہے۔جرمنی کے تمام اسپتالوں کی طرح یہ انتہائی صاف ستھرا،خاموش، پر سکون اورآرام دہ اسپتال ہے۔جرمنی کے دیگر اسپتالوں کی طرح پورے اسپتال کی دیواروں کومختلف سینریوں،پینٹنگز اورخاکوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

معائنہ اور ٹیسٹس کیلئے جدید ترین مشینیں اور آلات استعمال کئے جاتے ہیں۔ زیادہ تر آلات کمیپیوٹرائزڈ ہیں،جن سے رپورٹس کی تیاری اور اعداد وشمار کی نقول اور انکی ترسیل میں مدد ملتی ہے۔ مریضوں کا کمرہ دو بستروں پر مشتمل ہے۔ موٹل یا پنشن کی مانند ہر مریض کیلئے کپڑوں کی الماری، کرسی، میز اور کھانے کی مخصوص میز درازوں کے ساتھ موجود ہے ،جہاں مریض کو اسپتال سے ملنے والی چیزوں،تولیہ،دانتوں کے برش،شیوریزر اور دوائیوں کے علاوہ اپنا ذاتی سامان رکھنے کی سہولت مہیا ہے۔ہر بستر کے ساتھ ایک انتہائی ماڈرن ٹچ سسٹم ٹی وی، سیٹ موجود ہے۔

جو ایک میکینکل راڈ پر پیوست ہے اور ہر طرف گھوم سکتا ہے، تاکہ آپ بستر پر لیٹے لیٹے اسے اپنے سامنے لا سکیں۔اس ٹی وی کوریڈیوسننے اور ویب سائٹس دیکھنے کیلئے بٹن دبا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مریض کے بیڈ کی چادر،تکیہ کا غلاف اور اوڑھنے والے کمبل کا غلاف ہر دوسرے یا تیسرے دن تبدیل کر دیجاتاہے۔ ہر کمرے میںغسلخانہ بنا ہوا ہے ،مریضوں کے سامان کیلئے علیحدہ شیلف موجود ہیں۔ تینوں وقت کھانا مہیا کرنا اسپتال کی ذمہ داری ہے۔

مریض کے اہل خانہ ہروقت اس سے مل سکتے ہیں،جبکہ دیگراحباب کے لئے دو بجے دوپہر سے سات بجے شام تک کا وقت رکھا گیا ہے۔ہر فلور یا اسٹیشن پرایک کافی روم ہے، جہاں آپ اسپتال کی جانب سے مہیا کردہ مختلف جڑی بوٹیوں ،سونف، پیپرمنٹ اور لیموں کے علاوہ عام کالی چائے، دودھ،شکراور سکنجین مفت حاصل کرسکتے ہیں۔آپ مہمانوں کے ساتھ کافی روم میں اکٹھے بیٹھ کرچائے کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور اگر کافی روم میں دیگر لوگ ہوں تو آپ کو لائبریری روم میںبیٹھنے کی سہولتٰ ہے،جہاں آپ چھوٹی موٹی تقریبات،سالگرہ،مدر ڈے،فادر ڈے وغیرہ بھی منعقد کر سکتے ہیں۔ غرض یہ جرمنی کا ایک ایسا عام اسپتال ہے،جس کا پاکستان میں صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔

منگل کے روزDRKاسپتال، برلن کے چیف ڈاکٹر و ڈائریکٹر جنرل Prof. Dr. Peter Dorow نے ڈاکٹروں کے ایک پینل کے ساتھ،جس میںاسپتال انچارج Dr. Matthias Franz اوردیگر ڈاکٹرز شامل تھے، محمد شکیل چغتائی کا معائنہ کیااورانکے ساتھ مرض کی تاریخ اورچند دوائیوں کی تبدیلی اور اضافہ کے بارے میں تفصیلی بات کی۔

انہوں نے متعلقہ ڈاکٹرIrina Richter سے،جو ان کے مختلف ٹیسٹ اور چیک اپ کے انتظامات کریں گی اور روزانہ ان کی حالت کا جائزہ لیں گی، چغتائی صاحب کی رپورٹ حاصل کی۔علاج کے لئے چند دوائیوںکا فوری اضافہ کر دیا گیا۔اگلے ہفتہ دوبارہ معائنہ کے بعدانکو اسپتال میں رکھنے یا گھر روانہ کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔