سردی آئی، ساتھ کھیلوں کا موسم بھی لائی، رومانیہ کے گاؤں میں برف سے ڈھکے میدان میں روایتی گھڑ دوڑ ہوئی۔

Horse racing competition on ice in Romania
رومانیہ کے گاؤں میں ہر سال برف گرنے کا انتظار ہوتا ہے اور جب برف پڑتی ہے تو دلچسپ گھڑ دوڑ ہوتی ہے، برف سے ڈھکے میدان میں کوئی پھسلتا ہے تو کوئی گرتا ہے لیکن سب اس مقابلے کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔
ریس کورس اور میدانی علاقوں میں تو گھڑ دوڑ ہو تی ہی ہےلیکن رومانیہ میں بر فانی راستوں پر گھڑ دوڑ کا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا ۔رومانیہ کے گاؤں پیٹروسانی میں منعقدہ سالانہ گھڑ ریس میں شریک افراد نے اپنے پالتو گھوڑوں کے ساتھ برفیلے میدان کا رُخ کیا اور سرد موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے،گھوڑوں کی اس سالانہ ریس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس ریس کیلئے یہ افراد سال بھر اپنے گھوڑوں کو خصوصی طور پر بر ف پر دو ڑنے کی تر بیت دیتے ہیں۔








