counter easy hit

ہومیوپیتھک دوائیں بیماریوں میں زیادہ مؤثر نہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ

Homeopathic medicines

Homeopathic medicines

سڈنی …….جدید ریسرچ میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہومیوپیتھک ادویات مختلف بیماریوں میں اتنی مؤثر نہیں ہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔
بونڈ یونیورسٹی آسٹریلیا کے پروفیسر پال گلیسزیو کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کونسل نے 68مختلف بیماریوں کے لیے ہومیوپیتھک ادویات کے 176تجربات کیے، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ہومیوپیتھک دوائیں معمولی بیماریوں میں استعمال کی جانے والی بے ضررادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر نہیں ہیں۔ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ ہومیو پیتھک ادویات کے مختلف بیماریوں میں فائدے مند ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔