counter easy hit

بے گھر افراد کی بحالی منصوبوں کیلئے6ماہ میں59ارب روپے جاری

 projects 59 billion in 6 months

projects 59 billion in 6 months

اسلام آباد…… وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور سیکورٹی منصوبوں کیلئے59ارب 8کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی کےذرائع کے مطابق یہ رقم 31دسمبر 2015تک جاری کی گئی۔ رواں مالی سال کیلئے بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی کے خصوصی پروگرام کیلئے مجموعی طور ایک سو ارب روپے مختص کیے گئےہیں