yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہوم سیریز؛ شاہینوں کا متحدہ عرب امارات میں بسیرا

Web Editor September 25, 2017 1 min read
Home series; Shaheens settled in the United Arab Emirates
Share this:

لاہور: سری لنکا کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ میں رنگ جمانے کیلیے شاہینوں نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اپنے پنجے گاڑ دیے، باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز پیر سے ہوگا۔

Home series; Shaheens settled in the United Arab Emiratesکپتان سرفراز احمد نے حریف سائیڈ کیلیے خطرے کے گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے ساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں، ادھر سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے گرین کیپس کو مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اور برداشت بہت ضروری ہے، طویل طرز کی کرکٹ میں سرفراز الیون کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریزکھیلنے کیلیے قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی۔

جہاں سے صبح غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچی، یو اے ای روانہ ہونے والوں میں 16 کھلاڑی اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان)، عثمان صلاح الدین، محمد عامر، حسن علی، محمد اصغر، یاسر شاہ، محمد عباس، بلال آصف، میر حمزہ اور وہاب ریاض شامل ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت 9 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچی تو وہاں موجود مداحوں نے قومی کرکٹرز کا پرتپاک استقبال کیا اوران کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سیریز کے حوالے سے سوال کیا تو سرفراز احمد نے اپنے ’’اچھوتے اور منفرد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ’’ جو کہیں گے، ایک ہی بار کہیں گے، یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کو ابوظبی میں شیڈول ہے، دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز بالترتیب 13، 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 27 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کی صورت میں تیسرا اور آخری ٹوئنٹی20 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلیے پاکستانی ٹیم اپنی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز پیر سے کرے گی، ابتدائی مرحلے میں پلیئرز کو فٹنس ٹریننگ کروائی جائے گی، بعد ازاں پلیئرز کے گیم میں مزید مہارت لانے کے لیے کوچز کی طرف سے خصوصی ڈرلز بھی کروائی جائیں گی۔ ادھر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن سائیڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل بھروسہ ہے۔

آئی لینڈرز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے، دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے گرین کیپس کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اور برداشت بہت ضروری ہے، سرفراز کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی اتوار کو دبئی پہنچ گئی، روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں نے اپنی مذہبی رسومات کے مطابق دعائیہ تقریب میں شرکت کی، مہمان ٹیم کی قیادت اس بار دنیش چندیمل کے سپرد ہے، انجرڈ ہوجانے کے سبب تجربہ کار آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے، تاہم ان کی دوسرے میچ میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Benazir murder, the government allowed the prosecutor to appeal
Previous Post بینظیر قتل، حکومت نے پراسیکیوٹر کو اپیل کی اجازت دیدی
Next Post ناجائز اثاثہ جات کیس؛ وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیش
Unsecured Assets Case; Finance Minister Ishaq Dar presented in Accountability court

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.