counter easy hit

بچوں کی محبت جیت گئی ، انا پرست شوہر نے گھر بچانے کیلئے بیوی کے پائوں پکڑ لئے

 home rescue

home rescue

پتوکی کے سجاد نے بیوی سے لڑائی کے بعد پانچوں بچے چھین لئے تھے ، وکلا کے سمجھانے پر احاطہ عدالت میں بیوی اور ساس کے پیر پکڑ کر معافی مانگ لی
لاہور (یس اُردو) بچوں کی محبت میں مجبور باپ نے اپنا گھر اور بچوں کا مستقبل بچانے کیلئے اپنی شریک حیات اور اس کی ماں کے پیر پکڑ کر معافی مانگ لی ، ساس اور بیوی کا دل موم ہوگیا ، احاطہ عدالت میں اداس اور تنہا آنے والا سجاد بیوی ، ساس اور پانچوں بچوں کے ساتھ خوشی خوشی گھر لوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے سجاد کی فرزانہ سے شادی ہوئی ۔ دونوں کے پانچ بچے تھے آج سے تین ماہ قبل دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ، آج صبح دونوں جسٹس سجاد ملک کی عدالت میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئے جہاں دونوں کے وکلا نے فریقین کو سمجھا بجھا کر صلح پر آمادہ کیا اور اس موقع پر شوہر نے احاطہ عدالت میں ہی بیوی اور ساس کے پیر پکڑ کر معافی مانگ لی ۔ اس موقع پر میاں بیوی نے کہا کہ ان کے درمیان کچھ رشتہ داروں نے غلط فہمیاں پیدا کی تھیں جس پر نوبت علیحدگی تک آ گئی تھی مگر افسوس کی بات ہے کہ جن لوگوں نے ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیں ان میں سے کوئی بھی عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر موجود نہیں تھا ۔ عدالت نے فریقین میں صلح کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا اور دونوں فریقین ہنسی خوشی گھر واپس لوٹ گئے