counter easy hit

اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر کے زیراہتمام عید ملن پارٹی کے نام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Birmingham Eid Milan Party

Birmingham Eid Milan Party

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے نام پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بزرگ مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ مختلف مکا تب فکر نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ایشین کمیونٹی سے وابستہ ہند و ، مسلمان ،سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے افراد نے حصہ لیا جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتفاق و اتحاد کی ایک عملی مثال دکھائی دی تمام مذاہب کی روایات ثقافت اور نظریات کو ملحوظ خا طر رکھتے ہو ئے پر وگرام میں تلا وت ، نعت ، کلا م ، پاکستانی و انڈین گیت اور ڈانس بھی پیش کیا گیا۔

خواتین کی دلچسپی کے لیے کپڑوں اور جیولری کے سٹال بھی لگا ئے گئے جبکہ الخدمت سنٹر سمال ہیتھ کی طرف سے بزرگ خواتین کی مساج کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اپنا گھر کی اس پروقار تقریب کے اندر موجود ہر بو ڑھا اور نوجوان خوش و خرم دکھائی دیااپنا گھر کے سٹا ف ممبران سیکرٹری محمد اقبال ، مونی وردی ، عفت علی ، شیریں بیگ ، مونا ، ست پرکاش گوہل ، تعظیم گڑیا اوردیگر نے میزبانی کا بھرپور حق ادا کرتے ہو ئے آنے والے معزز مہمانوں کی بہترین طریقہ سے خا طر و مدارت کی اور پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس موقع پر اقبال سنگھ صدر روٹری کلب آسٹن ، سیکرٹری روٹری کلب آسٹن برائین ،چیئر مین خدمت سنٹر سمال ہیتھ حاجی ذوالفقار حسین،ایڈم اسٹن ویسٹ مڈلینڈز ایمبو لینس سروسز ،صوفیہ جبین ،نور جہاں ، روبینہ ، شازیہ ذوالفقار حسین ، چیئر مین بنا ت المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ ، ڈائریکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ میمونہ خان، رگبیر سنگھ سنگر، شا ئستہ بی ، سوسن آسٹن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامات سے نہ صرف بزرگ شہریوں کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے بلکہ امن و امان ، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو بھی فروغ ملتا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہر معاشرہ اور مذہب بزرگوں کے ادب و احترام اور عزت کا لا زمی درس دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی خوشیوں کا ایک حصہ اپنے بزرگوں کے نام بھی ضرور کرنا چا ہیے تا کہ انہیں کسی قسم کی احساس محرومی اور تنہائی کا احساس نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر انسان نے بچپن سے جوانی اور پھر بڑھا پے کا سفر طے کرنا ہے اس لیے زندگی کے تغیر و تبدل اور نشیب و فراز کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنے بزرگوں کی اہمیت اور حیثیت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرنا چا ہیے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے بڑوں بزرگوں کی قدر جانیں گے تو کل آنے والے وقت میں ہما ری اولادیں بھی ہما رے دکھ سکھ کا خیال رکھیں گی۔

چیئر مین اپنا گھر کرپال سنگھ نے کا کہا کہ آپس کی دوریا ں مٹا نے اور دیگر اختلافات کو زائل کر نے کے لیے ایسی مثبت سرگرمیاں قابل ستا ئش ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اسکے مقام و مرتبہ کے مطابق عزت دینا ہما را اولین فرض ہے۔

انہو ں نے کہاکہ دلوں کی قدورتیں مٹا نے ایک دوسرے کو خوبیوںخامیوں کے ساتھ قبول اور برداشت کرنے کے لیے مل بیٹھنا اور ایک دوسرے سے اپنے جذبات کا اظہا ر ہی واحد زریعہ ہے۔ تقریب سے ایڈم اسٹن ویسٹ مڈلینڈز ایمبو لینس سروسز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔