counter easy hit

یہ گھر ہمیں پسند نہیں

Immigrant Couple

Immigrant Couple

تحریر: شاہد شکیل
جرمنی کے شہر ایسلنگن میں گزشتہ دنوں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نائیجیریا کے مہاجر جوڑے نے متعلقہ شہری حکومت کی طرف سے مہیا کردہ نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے سے انکار کر دیا۔

مقامی اخبار کے مطابق نائیجیریا سے نئے آئے پناہ گزین جوڑے کو ایک اپارٹمنٹ مہیا کیا گیا سٹی گورنمنٹ کا ملازم جوڑے کے ساتھ مذکورہ اپارٹمنٹ پہنچا اور گھر دکھانے کے بعد انہیں چاپی دینا چاہی۔

تو نائیجرین مرد نے انگریزی میں اس ملازم سے کہا ہمیں یہ مکان پسند نہیں ہم یہاں نہیں رہنا چاہتے کوئی اور مکان دکھاؤ جس پر سرکاری ملازم نے انہیں سمجھایا کہ ابھی اس مکان میں گزارہ کریں چھ ماہ تک کسی نئے فلیٹ کا انتظام کر دیا جائے گا۔

Nigerian Police

Nigerian Police

لیکن نائیجیرین بضد تھا سرکاری ملازم نے اس سے معذرت چاہی اور باہر آگیا نائیجیرین باشندے نے سڑک پر روک کر بدتمیزی شروع کی تو مجبوراً سرکاری ملازم نے پولیس کو طلب کیا کچھ دیر پولیس وہاں پہنچی اور اسی دوران نائیجیرین خاتون پولیس کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئی اور بے ہوشی کا ڈراما شروع کر دیا۔

پولیس نے ایمبولینس بلوائی اور خاتون کو ایمر جینسی ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد پوچھا کہ کیا ہوا آپ کیسے گر گئیں تو اس کا جواب تھا پولیس والوں نے مجھے ٹکڑ ماری ہے۔

تمام واقعات سننے کے بعد ڈاکٹر ،پولیس اہلکار اور سرکاری ملازم اس بات پر متفق ہوئے کہ انہیں یہ فلیٹ پسند نہیں اس لئے یہ ڈراما رچایا گیا ،دو گھنٹے تک سب لوگوں کے سمجھانے کے بعد وہ دونوں نئے فلیٹ میں منتقل ہوگئے۔

Shahid Shakeel

Shahid Shakeel

تحریر: شاہد شکیل