counter easy hit

ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم سیونتھ سن ریلیز کر دی گئی

Seventh Son

Seventh Son

نیویارک (یس ڈیسک) ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’ سیونتھ سن ‘‘ ریلیز کر دی گئی۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی کہانی جوزف ڈیلانے کے ناول سے لی گئی ہے۔ سیونتھ سن (The Last Apprentice: Revenge of the Witch) سے ماخوذ ہے۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شیطانی طاقتوں کے خلاف زور آزمائی کرتا نظر آتا ہے۔

جادو کی دنیا سے جڑی فلم میں بین برنز ، جیف برجز اور جولیانے مور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ 95 ملین ڈالر سے بننے والی ایکشن فلم کی ڈائریکشن سرگئی بوڈروف نے دی ہیں۔