counter easy hit

ہالی ووڈ فلم بلیک ماس کے دھواں دار ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Black Mass

Black Mass

لاس اینجلس : ہر فلم میں ایک منفرد کردار اپنانے کے لئے مشہور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اب بدمعاشی اور دادا گیری کرتے دکھیں گے۔

جانی ڈیپ اور بینڈکٹ کمبر بیچ کی نئی فلم بلیک ماس اسی کی دھائی کے بدنام زمانہ مجرم وہائٹی بلگر کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم میں بلگر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔

بلیک ماس اٹھارہ ستمبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔