counter easy hit

ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم ’اسپلٹ‘ اس ہفتے بھی رہی نمبر ون

ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم ’اسپلٹـ‘ کی شہرت میں اس بار بھی کو ئی کمی نہ آئی۔

Hollywood horror thriller film 'split' still number one this week

Hollywood horror thriller film ‘split’ still number one this week

باکس آفس رپورٹ کے مطابق فلم مزید ایک ارب باون کروڑ روپے کما کر سب سے آگے رہی ۔فلم کی ہدایت کاری منوج شیامالن نے دی ہے۔ فلم کی کہانی پر اسرار مرض میں مبتلا ایک شخص کے بارے میں ہے جو تین لڑکیوں کو اغوا کرتا ہے اور حکام انہیں تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں ۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اداکار جیمز میکوئے نے چوبیس مختلف کردار نبھائے ہیں ۔ فلم اب تک دس ارب تینتیس کروڑ سمیٹ چکی ہے ۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی ایک اور ہارر فلم ’رنگز‘ صرف تین دنوں میں ایک ارب چھتیس کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ یہ فلم 2002ء میں ریلیز ہونے والی فلم دی ’رنگز‘ کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسی پر اسرار ویڈیو ٹیپ کے گرد گھوم رہی ہے جسے دیکھنے والے کو یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اسے 7 روز کے اندر قتل کردیا جائے گا ۔ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’ اے ڈاگز پَرپَز ‘ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ فلم نے اس ہفتے مزید ایک ارب تیرہ کروڑ روپے کمائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website