counter easy hit

ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم دی باس کا ٹریلر جاری

Hollywood Hollywood

Hollywood Hollywood

لاس اینجلس …..کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم دی باس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔یونیورسل پکچرز کے تحت فلم 8اپریل سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔
بین فیلکن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بزنس وومن کے گِرد گھوم رہی ہے جسے انسائیڈر ٹریڈنگ کے جرم میں جیل کاٹنی پڑ جاتی ہے تاہم سزا بھگتنے کے بعد جیل سے نکل کر ایک بار بھر اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرتی ہے اوراپنی برانڈ کا نام تبدیل کر کے کاروبار پھر سے شروع کر دیتی ہے۔ہالی وڈ کی معروف اداکار ملیسا میکارتھی کی کوپروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہی ہیں جنکے علاوہ کرسٹین بیل،پیٹر ڈِنکلیگ،اینی میمیلو اورمارگو مارٹن اہم کرداروں میں جلوۂ گرہونگے۔