counter easy hit

ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس چل بسے

کنگ آف کامیڈی کے نام سے معروف ہالی ووڈ اداکار جیری لوئس 91برس کی عمر میں چل بسے۔

Hollywood actor Jerry Louise passed away

Hollywood actor Jerry Louise passed away

جیری لوئس چارلی چپلن کے بعد دنیا بھر میں کامیڈی کنگ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ انھوں نے سن 1950 کی دہائی میں فلم دی نٹی پروفیسر سے شہرت حاصل کی۔ جیری لیوئس 16 مارچ 1926 کو ریاست نیو جرسی میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار ہالی ووڈ کے صف اول کے کامیڈی اداکاروں میں ہوتا تھا، انہیں برجستہ ڈائیلاگ ڈیلوری کے علاوہ باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے میں کمال حاصل تھا۔ ابتدا میں اداکار ڈین مارٹن کے ساتھ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ تاہم بعد میں بحثیت سولو اداکار انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا اور کامیابیاں سمیٹیں۔ ان کی مشہور فلموں میں دی لیڈیز مین، دی بیل بوائے، سی اسٹوج اور دی ایرنڈ بوائے شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website