counter easy hit

ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’مشن امپاسیبل روگو نیشن ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

Mission Impossible Rovigo Nation

Mission Impossible Rovigo Nation

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی خیزفلم ’’مشن امپاسیبل روگو نیشن ‘‘ کا نیا ٹریلر آگیا ، ٹام کروز فلم میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے ۔ نئی فلم ’’مشن امپاسبل سیریز ‘‘ کا پانچواں حصہ ہے جس میں ٹام کروز آئی ایم ایف ایجنٹ ایتھن ہنٹ کا کردار کر رہے ہیں۔

وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اعلی تربیت یافتہ بین الاقوامی تنظیم کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے جو آئی ایم ایف کو تباہ کرنے کا منصوبہ بناتی ہے ۔ کرسٹوفر میکوئیری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اکتیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔