counter easy hit

ہالی ووڈ ایکشن فلم ’لوگن‘ کی نئی جھلکیاں جاری

Hollywood action movie "Logan's a new review.

Hollywood action movie “Logan’s a new review.

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔ جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو بن گئے ہیں۔

ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’لوگن‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔ جیمز مین گولڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار لوگن ایک بار پھر دشمن کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے دنیا کو بچانے کی کوششیں کرتا دکھائی دے گا۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہیوجیک مین، پیٹرک اسٹیورٹ، رچرڈ ای گرانٹ، اسٹیفن مرچنٹ اور بوئڈ ہالبروک سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔

لورین شولر کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20سنچری فاکس کے بینر تلے اگلے برس 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website