counter easy hit

نیو یارک میں انٹرنیشنل ببل شو کا انعقاد

سینٹ جارج تھیٹر میں منعقدہ شو میں ماہرین نے بڑے بلبلے بھی بنائے اور حاضرین کو محظوظ بھی کیا

Holding International Bubble Show in New Yorkبلبلے بنانا بچپن میں تو ہر ایک کا ہی من پسند مشغلہ رہا ہو گا لیکن کچھ ببل آرٹسٹ اس مہارت سے بلبلے بناتے ہیں کہ دیوہیکل بلبلہ ہو یا درجنوں بلبلے ایک ساتھ بنانے ہوں، ان کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں۔ نیو یارک کے سینٹ جارج تھیٹر میں منعقدہ اس سالانہ شو میں باصلاحیت فن کاروں نے جوکروں کا حلیہ اپناتے ہوئے نہ صرف بڑے بڑے بلبلے بنائے بلکہ اس دوران انہوں نے گیس اور ہوا کے ذریعے انوکھی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بلبلے بنانے کی منفرد ٹرکس بھی پیش کیں جن کے پھٹنے سے دلکش رنگوں کا دھواں فضا میں چاروں اطراف بکھر تا دکھائی دیا۔ اس موقع پر سرکس کے کرتب بھی پیش کئے گئے جن میں ایکروبیٹکس، جمپنگ، ہوا میں معلق ڈانسرز کے کرتب اور دیگر کئی تھیٹرٹرکس حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔