counter easy hit

ہاکی ورلڈ لیگ، پاکستان آج ہالینڈ کے مدمقابل ہوگا

ہاکی ورلڈ لیگ آج سے لندن میں شروع ہو رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے اس کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Hockey World League, Pakistan will face the Netherlands today

Hockey World League, Pakistan will face the Netherlands today

ہاکی ورلڈ لیگ کا سیمی فائنل راؤنڈ ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے جس میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز مضبوط حریف ہالینڈ کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ ہالینڈ، بھارت، کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کا 16 جون کو کینیڈا سے مقابلہ ہوگا، 18 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ 19 جون کو گرین شرٹس اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کھیلیں۔ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کھیلا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website