counter easy hit

سعودی عرب میں تاریخی خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس شروع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں تاریخی خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کیلئے امیرِ قطرسمیت خلیجی ممالک کے سربراہان سعودی عرب پہنچ گئے،امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جی سی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے العلا پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جی سی سی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے کویت، عمان، بحرین اور اماراتی وفود سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ تمیم بن حمد کانفرنس میں قطری وفد کی سربراہی کریں گے۔ بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ جی سی سی کانفرنس میں بحرینی وفد کی صدارت کریں گے۔ اسی طرح عمان کے نائب وزیر اعظم فہد بن محمود آل سعید بھی العلا پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔ادھر متحدہ عرب امارات کا وفد بھی العلا پہنچ چکا ہے جس کی قیادت نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کر رہے ہیں۔ہوائی اڈے پر استقبال کرنے والوں میں جی سی سی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف بھی موجود تھے۔

HISTORIC, KHALEEJ COOPERATION, ORGANIZATION, MEETING, IN, SAUDI ARABIA, AMEER, QATAR, OMAN, AND, KUWAIT, REACHED, SAUDI ARABIA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website