کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی کاکہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں مزمل اور ابراہیم کی یاد میں اتنا روئی ہیں کہ ان کی ناک سرخ ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرحرا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بے حد خوبصورت سفید کرتے میں ملبوس ہیں
تاہم ان کی سرخ ناک بھی نمایاں ہورہی ہے ۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ہاں میں بہت روئی ہوں اس لئے ناک لال ہے، انہوں نے اپنے بیٹوں ابراہیم اور مزمل کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ” میں تم دونوں کو بہت مس کررہی ہوں“۔ واضح رہے کہ حرا مانی کی ان تصاویر پر موجود لوکیشن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکی شہر ڈیلس میں موجود ہیں۔