counter easy hit

’خواتین کی بات آئے تو ہندوستانی ثقافت منافق ہے‘

Hindustanis are hypocrites in woem's matter by Richa Chadda

Hindustanis are hypocrites in woem’s matter by Richa Chadda

بولی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ سلوک کرنے کی بات آئے تو ہندوستانی دوہرا میعار رکھتے ہیں جو کہ منافقت ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جہاں دیویوں کی پوجا کی جاتی ہے وہیں خواتین کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے اور ایسا وہ بچپن سے دیکھ رہی ہیں۔

29 سالہ ریچا کا کہنا تھا کہ ’ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین پر ان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی ظلم شروع کردیا جاتا ہے، ہماری ثقافت میں منافقت شامل ہے، ایک طرف ہم دیویوں کی پوجا کرتے ہیں اور دوسری جانب جب ہماری ماؤں، بیٹیوں، بہنوں اور بیویوں کی بات آتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بالکل مختلف رویہ اختیار کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ریچا جڈا ہندوستان کی ان چند اداکاراوں میں سے ایک ہیں جو مختلف ایونٹس میں خواتین کے حقوق پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ ضروری ہے کہ مردوں کو سکھایا جائے کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے، اس کے علاوہ لڑکیوں کو اتنا پر اعتماد بنائیں کہ وہ جو بھی اپنی زندگی میں حاصل کرنا چاہتی ہیں کرسکیں‘۔

تاہم ریچا کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس بہتری کو آنے میں کافی وقت لگے گا کیوں کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا سب سے بڑا تعلق مذہب اور روایتوں سے ہے۔

ریچا جڈا نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات 2008 میں فلم ’اوئے لکی، لکی اوئے‘ سے کی تھی، اس کے بعد وہ کئی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں، ان کے کیریئر کا بہترین کردار 2012 کی فلم ‘گینگس آف واسع پور‘ میں مانا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website