counter easy hit

ہندئوں کے مذہبی تہوار بگھوان کرشن کی پیدائش کا دن جوش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا

Baghwan Krishan Birth Day Celebrate

Baghwan Krishan Birth Day Celebrate

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) ہندئوں کے مذہبی تہوار بگھوان کرشن کی پیدائش کا دن انتہا ئی جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ مندر گیتا بھون میںمنایا گیا جس میں کثیر تعداد میں ہندو دھرم سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی صبح کے آغاز پر طلوع خورشید سے قبل بھرت رکھا جاتاہے جس کے بعد سارا دن بن کھا ئے پئیے بگھوان کو یاد کیا جاتا ہے۔

اور غروب خورشید پر باقاعدہ طور پر بھرت توڑا جا تا ہے بھارتی زبان میں اس دن کو جنم آشٹمی کا نام دیا جا تا ہے جس میں تمام مذہبی رحجان رکھنے والے افراد اپنے قریبی مندر میں اکھٹے ہو تے ہیں اپنے روائیتی انداز میں عبادت و پراتنا کا اہتمام کیا جا تا ہے جبکہ ٹھیک 12 بجے رات کو بگھوان کرشن کی پیدائش کے وقت کی منا سبت سے مذہبی گیت گا ئے جاتے ہیں مردو خواتین بوڑھے بچے اور نوجوان لڑکے لڑکیوں میں خوشی کے اس موقع پر انتہائی جوش و خروش اور ایک ان دیکھا جذبہ دکھائی دیتا ہے پیدائش کے وقت کے فوری بعد آگ کے زریعہ سے آرتھی اتارنے کے بعد بھگوان کرشن کا پا لنا یعنی جھولہ جھلایا جاتا ہے۔

ہر طرف مبارکباد کے ساتھ ساتھ پرساد کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے مندر میں موجود تمام مورتیوں کو دیکھنے اور اپنی اپنی پراتنا کرنے کے بعد تمام زائرین اپنے اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں اس موقع پر پنڈت دھرم دت کا کہنا تھا کہ بگھوان کرشن کا جنم درحقیقت شانتی اور امن کے لیے ہوا تھا ان کی پیدائش سے قبل حالات خا صے ناگوار تھے لیکن انکی آمد کے بعد گڑبڑ اور مصیبت کے لمحات کا خاتمہ ہو گیا بگھوان کرشن امن پیار محبت اور سچائی کے پرچار کے لیے دنیا میں آئے تھے اور آج بھی ان کے جنم دن کے موقع پر تمام مذاہب اور اقوام کو امن محبت سچائی اور رواداری کا پیغام عام دیا جا تا ہے۔