counter easy hit

یوم ہندی کے موقع پر کوی سمیلن اور شعری نشست

پٹنہ: یوم ہندی کے موقع پر پربھو تارا اسکول، گلزار باغ ، پٹنہ میں ایک شاندار کوی سمیلن اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بہار ریاستی گیت کے خالق ایم آر چشتی، پرنب پراگ، آرتی کماری، پنکج کرن، پربھات کمارپون، سنیل کماراپادھیائے، انیل کمار شرما، نصر بلخی،احسان علی،کماری بملا، نشاط اختر، منوج کمار اپادھیائے وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ محفل کی صدارت دھن شیام نے کی۔ نظامت کے فرائض برجیش پانڈے نے انجام دئیے۔

بہار ریاستی گیت کے خالق ایم آر چشتی مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی غزل ” زمیں مجھ سے ناراض جب سے ہوئی ہے: فلک کی بھی مجھ پہ عنایت نہیں ہے” اور بہار ریاستی گیت سنا کر سامعین کو خوب محظوظ کیا۔ خیر مقدمی کلمات بملا کماری نے ادا کئے جبکہ اظہار تشکر اسکول کے پرنسپل جناب منوج کمار اپادھیائے نے کیا۔

Parbhutara School

Parbhutara School