counter easy hit

کینسر میں مبتلا اداکارہ ہیر سنگھار کی فریاد سنی گئی۔۔۔ اہم حکومتی وزیر نے امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Hearts of cancer actor Hir Sangha heard ... The main government minister announced to provide relief

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کینسر کی مریضہ گلوکارہ ہیر سنگھار کو پانچ لاکھ روپے علاج کے لئے امداد کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کی جانب سے گلوکارہ ہیر سنگھار کو کینسر کے علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں انہیں ان کے آبائی شہر پہنچا دیا جائے گا۔ گلوکارہ ہیر سنگھار جو ایک سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے 20 روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کو علاج کی غرض سے امداد کی اپیل کی تھی۔ جو گلوکار ناصر بیراج نے کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کے ذریعے درخواست صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت تک پہنچائی۔ ٹھاکر لاہوری نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری سے خصوصی ملاقات کی اور ہیر سنگھار کے مرض کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جس کے بعد اب سید صمصام بخاری نے 5 لاکھ روپے علاج کی غرض سے منظور کروائے ہیں۔دوسری جانب میگھا گلوکارہ ہیر سنگھار کو ا ن کا حق دلانے کیلئے میدان میں آگئیں۔ گلوکارہ میگھا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ گلوکارہ ہیر سنگھار جو ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض کے ساتھ نبردآزما ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے سابقہ شوہر اور قبضہ گروپ سے اپنا مکان اور بچوں کا حق واپس لینے کی جنگ لڑ رہی ہے ،وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان اسے انصاف دلائیں۔میگھا نے کہاکہ کب تک فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہے گی ہیر سنگھار ایک بہادر خاتون ہے جس نے اپنے اور اپنے بچوں کے حق کے لیئے آواز اٹھائی اور قتل و اغواء کی دھمکیوں کے باوجود اپنا حق مانگتی رہی۔ وزیر اعظم پاکستان ہیرسنگھار کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے حکومتی امداد سے اس کے کینسر کا علاج کروائیں اور چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے اس کے گھر پر قابض اس کے خاوند اور رشتہ داروں سے اس کا حق اسے واپس دلائیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کینسر کے مرض میں مبتلا گلوکارہ ہیر سنگھارکے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے امداد دینے کی منظوری دی. صوبائی وزیر نے پنجاب حکومت کی طرف سے گلوکارہ کیلئے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website