counter easy hit

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس؛ سرتاج عزیز کل کے بجائے آج بھارت روانہ ہوں گے

Heart of Asia conference,Sartaj aziz will leave for India today instead of tomorrow

Heart of Asia conference,Sartaj aziz will leave for India today instead of tomorrow

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت وہ اتوار کے بجائے آج رات ہی روانہ ہوں گے۔

بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم اب ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب وہ اتوار کے بجائے ہفتے کی رات ہی بھارت جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی اور افغانستان نے پاکستان میں منعقد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website