counter easy hit

سر درد بھگانے کے ٹوٹکے

کیا آپ کو اکثر سر میں درد رہتا ہے ؟ اور آپ کے پاس اس سے نجات کے لیے کوئی دوا بھی موجود نہیں؟

اگر ہاں اکثر سردرد کی وجہ گردن کے مسلز ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ دفتر پر کسی ڈیسک پر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو سردرد کی شکایت اکثر رہنا حیرت انگیز نہیں۔

ایسی صورت میں ادویات پر انحصار کرنے کی بجائے ان چند آسان ٹپس پر عمل کریں اور جانیں کونسی آپ کے لیے بہترین ہے۔

کندھوں کو پیچھے کی جانب گھمائیں

اپنے کندھوں کو پیچھے کی جانب گھمائیں جبکہ گھمانے کے دوران شانوں کو سکیڑ لیں۔

سر کو گھمائیں

اپنے سر کو بائیں جھکائیں یعنی آپ کا بائیں کان کا رخ کندھے کی جانب ہو، اس کے بعد سر کو دائیں جانب اس وقت تک گھمائیںجب تک دائیں کان کا رخ دائیں کندھ کی جانب نہ ہوجائے۔ اس کے بعد یہی بائیں جانب کریں۔

پیچھے دیکھنے کی کوشش

اپنے سر کو دائیں جانب گھمائیں اور تھوڑی کو کندھے کی جانب جھکا دیں، پھر یہی عمل بائیں جانب بھی کریں۔

جسم گھمائیں

کسی کرسی میں بیٹھ جائیں، پھر اپنے دھڑ کو دائیں جانب گھمائیں، اپنے سیدھے ہاتھ کو کرسی کی پشت پر نوے ڈگری کے زاویے سے ایسے رکھیں کہ کہنی آپ کی جانب اشارہ کررہی ہو، یہی عمل بائیں جانب بھی کریں۔

گلے لگانا

اپنے بازﺅں کو آگے کی جانب اس طرح پھیلائیں جیسے آپ کسی کو گلے لگا رہے ہو، اپنے ہاتھوں کو جڑ کر انگلیوں کو ملالیں، اپنے سر کو نیچے کی جانب جھکا کر تھوڑی کو اوپر کھینچیں۔

تھوڑی کو حرکت دیں

سیدھا کھڑے ہوجائیں، اس کے بعد گردن کے مسلز کو استعمال کرتے ہوئے چہرے کا رخ چھت کی جانب کردیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں