counter easy hit

سروں کے استاد راحت فتح علی خان نے اعلیٰ ترین عالمی اعزازحاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

Head of the teacher Rahat Fateh Ali Khan highlighted Pakistan's name throughout the world by attaining the highest honor of the world

لندن(ویب ڈیسک) استاد راحت فتح علی خان کیلئے ایک اور اعزاز، برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔استاد راحت فتح علی خان پہلے ہی برطانیہ میں موجود تھے جہاں اُنھوں نے 26 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تقریب میں ڈاکٹر آف میوزیک کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے خاندان اور قوال گھرانے کے نام کرتے ہیں۔راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بہت خاص ہے اور اس کے ساتھ ساتھ میرے مداحوں کیلئے بھی جنہوں نے میرا اس سفر میں ساتھ دیااس کے علاوہ اُستاد راحت فتح علی خان نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website