counter easy hit

چینل 24کے رپورٹر سردار صداقت علی کا ہیڈ انجری آپریشن کامیاب

چینل 24 کے رپورٹر سردار صداقت علی کا ہیڈ انجری آپریشن کامیاب، حالت اب خطرے سے باہر، سر, ہاتھ, کندھے پر شدید چوٹیں،آپریشن 2 گھنٹے جاری رہا

Head injury operation succeeded of Sardar Sadaqat Ali reporter of 24 channelاسلام آباد: ( اصغر علی مبارک) سینئر صحافی چینل 24 کے رپورٹر سردار صداقت علی کا ہیڈ انجری آپریشن کا کامیاب رھا، آپریشن 2 گھنٹے سے زائد پمز ہاسپٹل میں جاری رہا، جسکے لئے پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز WhatsApp Image 2018-01-30 at 11.15.49 AMکی خدمات حاصل کی گئی ،سردار صداقت کو سر, ہاتھ, اورکندھے پر شدید چوٹیں آئیں تھیں، چینل 24 کے سینیئر رپورٹر اور ہمارے ھر دل عزیز دوست،حق و صداقت کا نشان بھائی سردار صداقت علی گزشتہ روز کورال WhatsApp Image 2018-01-30 at 11.17.11 AMاسلام آباد کے نزدیک اس وقت ٹریفک حادثے میں زخمی ھو گے تھے جب وہ میاں نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمد کے قافلے کی کوریج کر رہے تھے اور پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی کے دوران کورال چوک میں حادثے کا شکار ہوگے تھے زندگی کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہوجائے، کچھ لوگوں سے خلوص و پیار کا ایسا پکا رشتہ ہوتا ہے کہ وہ ہماری یادوں اور دعاؤں سے کبھی دور نہیں ہوتے اور بھائی سردار صداقت علی بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں، پمز ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد صحافی سردار صداقت کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، صحت یابی کیلئے دعاوں کا جو سلسلہ شروع ہوا، التماس اب بھی جاری و ساری رہنا چاہئیے، الله رب کریم سردار صداقت علی کو جلداز جلد صحت و تندرستی عطا فرما ے؛آمین