counter easy hit

عمر اکمل کی ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی

Waqar . Umar

Waqar . Umar

لاہور……قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریکٹس کے دوران تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے 7گھنٹے قبل کھلاڑیوں کوسوشل میڈیاکے ذریعےہدایات جاری کیں تھیں کہ پلیئرز ٹریننگ پرتوجہ دیں اورسیلفیزوٹویٹر سے بریک لیں تاہم عمر اکمل نےہیڈ کوچ کی ہدایات کو نظراندازکرتے ہوئے 4 گھنٹوں بعد ہی ٹریننگ کےدوران تصویرسوشل میڈیا پراپ لوڈکردی۔قومی کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی20میچ کی تیاریوں کیلئے ویلنگٹن میں ٹریننگ کررہی ہے، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،فیصلہ کن معرکہ 22 جنوری کو ہوگا۔