counter easy hit

اسے کہتے ہیں چوروں کو پڑ گئے مور

کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک انوکھی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ۔ واقعہ کے مطا بق ایک خاتون نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کیا اور سفر کے دوران اس کا موبائل ٹیکسی میں رہ گیا ۔ بعد میں اس خاتون نے ٹیکسی ڈرائیورکو فون کر موبائل کا پوچھاجس پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے موبائل واپس کرنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون کو موبائل فون واپس کرنے کے عوض 10 ہزار روپے طلب کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر نصر اللہ نے  بتایا کہ کلفٹن کی رہائشی خاتون نے ہفتے کو آن لائن ٹیکسی میں سفر کیا تھا اور سفر کے دوران وہ اپنا قیمتی موبائل فون ٹیکسی میں بھول گئیں۔بعدازاں خاتون نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور حنین سے رابطہ کیا تو وہ بھاری رقم طلب کرنے لگا۔ پہلے اس نے 30 ہزار روپے طلب کیے تاہم بات چیت کے بعد وہ 10 ہزار روپے لینے پر آمادہ ہوگیا۔ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے خاتون کو نیپا چورنگی پر بلایا تاکہ انہیں موبائل فون دے کر دس ہزار روپے حاصل کرکے تاہم وہاں پہلے سے موجود سادہ لباس پولیس اہل کاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔